پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 5 کی طالبات نے سالانہ ڈنر کی رقم تھر متاثرین کو وقف کر دی
پیر 28 اپریل 2014 19:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر5 کی طالبات نے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سالانہ ڈنر کا انعقاد کرنے کی بجائے تھر میں قحط متاثرین کے لئے ایک لاکھ روپے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ہاسٹل کی وارڈن و چئیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی ایجوکیشن ڈاکٹر تحسین محمود کی نصیحت پر تمام طالبات نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خود بہترین کھانا کھانے اور خوشیاں منانے کی بجائے تھر کے بھوک سے بلکتے بچوں اور لوگوں کو یاد رکھنا چاہئیے ۔
اس سلسلے میں امداد ی چیک کی فراہمی کے لئے ڈاکٹر تحسین محمود نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بحرانوں سے نبٹنے کے لئے اقوام میں ایسا جذبہ ہونا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.