سندھ اسمبلی اجلاس، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج
منگل 29 اپریل 2014 12:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے اراکین کا صوبے میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے، پیپلزپارٹی کے ارکان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام سے ہونے والی زیادتی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا جائے وگرنہ صوبے بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ ایوان میں پیپلزپارٹی کے نواز چانڈیو اور ایم کیو ایم کے محمد حسین اور دیگر نے سندھ میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کا سندھ سے انتقام قرار دیا ۔ ارکان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت وفاق سے احتجاج کرے اور سندھ کو اس کے حصہ کی بجلی دلائے اگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو دھرنے دیں گے ۔
(جاری ہے)
ادھر مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ شہباز شریف کی طرح جلوس نکالیں ہم ساتھ دیں گے، ٹھنڈے کمرے میں بیٹھنے والوں کو پتہ چلے کہ لوڈ شیڈنگ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اپوزیشن رکن کے ریمارکس پر استفسار کیا کہ کب جلوس نکالیں ابھی چلیں ۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر کی مداخلت سے صورتحال کنٹرول کر لی گئی ۔ ایک موقع پر ارکان کے بے قابو ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کی بھی وارننگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.