گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید
منگل 29 اپریل 2014 12:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ملک بھر میں شدید گرمی پڑرہی ہے، سورج آگ کے گولے برسا رہا ہے،ایسے میں 14 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں سندھ کے شہری علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 جبکہ دیہاتوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک ہے۔ صورتحال کے خلاف مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔
(جاری ہے)
حیدرآباد میں رات گئے احتجاج ہوا،شہریوں نے اپیل کی ہے کہ موسم کی سختی کے پیش نظر لوگوں پر رحم کرتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے۔لاڑکانہ میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز پرتشدد مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کیخلاف تھانہ سول لائن میں 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرتشدد احتجاج کے خلاف واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یونین سندھ کے مختلف شہروں میں کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں،پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہے، بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان ہیں۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔لائٹ جائے تو آنے کا نام نہیں لیتی۔مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.