ماں بننے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں، ودیا بالن
منگل 29 اپریل 2014 18:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ اولاد کی خواہش ہے لیکن فی الحال ماں بننے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے سے متعلق غلط خبریں سن سن کر تھک گئی ہوں، اولاد کی خواہش ضرور ہے لیکن فی الحال ماں بننے کے لئے ذہنی طور پر بالکل بھی تیار نہیں ہوں کیونکہ ماں بننے کے بعد ایک اور انسان کی ذمہ داری آپ پر آ جاتی ہے۔
ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، آج کام کرنے والی تمام عورتوں کو 30 سال کی عمر میں شادی کرنے کی پریشان کن صورت حال کا سامنا ہے، بہت سے شادی سی شدہ دوستوں نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد روز صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے، بچوں کی صفائی کا خیال رکھنا پڑتا ہے جس میں کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے، مجھے نہیں پتہ کہ ماں بننے کے بعد کس طرح سے اس صورت حال کا سامنا کروں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.