فریقین سنجیدہ نہیں اس لئے مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا، مولانا سمیع الحق
جمعرات 1 مئی 2014 15:38
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ فریق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگارہےہیں،ایسی صورت میں ہمیں مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا۔ پشاور میں منعقدہ قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش جنگ کا براہ راست تعلق قبائلی علاقوں سے ہے اور قبائل کے تمام مشائخ و ملکان اس مذاکراتی عمل کی پشت پر ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانوی سامراج نے برصغیر سمیت دنیا کے کئی علاقے میں اپنا راج قائم کیا تھا لیکن وہ قبائلی علاقوں میں اپنا تسلط نہیں جما سکا۔
پاکستان پر جب بھی نازک وقت آیا تو ملک کے دفاع کے لئے یہی قبائل سب سے آگے تھے۔(جاری ہے)
ملک کے دشمنوں سے جنگ لڑنے والے ہاتھ قبائل کے ہیں لیکن یہ علاقہ 65 سال کے بعد بھی پارلیمنٹ اور عدلیہ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے
مولانا سمیع الحق
کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری جنگ حق بجانب ہے۔ انہیں اپنی آزادی کی جنگ لڑنے کا حق ہے لیکن پاکستان کو اس جنگ میں ملوث کیا گیا، بدترین آمریت کے دور میں ہم کافر دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے جس کے نتیجے میں پورا قبائلی علاقہ تباہ ہوگیا، وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آج امریکی خوشنودی کے لئے کام کررہی ہیں پہلے مذاکرات کے حق میں تھیِ۔ نہ ہم حکومت ہیں نہ فوج اور نہ ہی طالبان، ہم وہی کام کررہے ہیں جس کا فیصلہ پارلیمنٹ اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے کیا تھا لیکن سیاستدان اور ٹی وی چینلز پر بیٹھے اینکر حضرات ہماری حوصلہ افزائی کے بجائے مذاکرات پرتنقید کر رہے ہیں۔جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ سےکامیابی ملتی توروس اور امریکا افغانستان میں کامیاب ہوجاتے، امریکا بھی بظاہر مذاکرات کی مخالفت نہیں کررہا، جب سے مذاکراتی شروع ہوئے ہیں ڈرون حملے بند ہوگئے ہیں، گزشتہ دنوں ان سے ملاقات کے لئے امریکی صدر براک اوباما کا خصوصی ایلچی آیا جس نے مذاکراتی عمل کی تعریف کی لیکن سیاستدان اور اینکرز حوصلہ افزائی کے بجائے مذاکرات پر تنقید کر رہے ہیں۔
اب دونوں فریق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگارہےہیں، ایسی صورت میں ہمیں مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا۔ وزیر اعظم نوازشریف کوچاہیئے کہ وہ قیام امن کے بعد غیرملکی دورے کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.