کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن سمیت 6 افراد جاں بحق
ہفتہ 3 مئی 2014 17:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) روشنیوں کے شہرمیں موت کے سوداگر ہر روز ہنستے بستے خاندانوں کو اجاڑ رہے ہیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی صرف ذبانی دعوؤں تک ہی محدود ہے، آج بھی شہر میں بے نام قاتلوں نے ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے ہمدرد وکیل سمیت 6 افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسلام چوک کے قریب نامعلوم افراد ایک کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاری میں موجود وکیل حماد ادریس ایڈووکیٹ اور ان کا ڈرائیور نعمان شاہ جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے کہا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے حماد ادریس ایڈووکیٹ ایم کیو ایم کے ہمدرد اور نعمان شاہ کارکن تھا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
سائٹ کے علاقے میٹروول میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکول پرنسپل جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، میٹروول قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا، اس کے علاوہ نارتھ کراچی کے علاقے انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے نامعلوم شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا گیا۔ غریب آباد انڈر پاس کے قریب بھی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے شارع فیصل پر کارروائی کرکے 5 ملزمان عمر احمد، محمد فیصل، زبیرعلی، شہریاراور شعیب کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اگوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ابن کے قبضے سے اسلحہ سمیت 20 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.