ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرانیوالے سرکاری اداروں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

پیر 5 مئی 2014 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرانے والے سرکاری اداروں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ صوبائی دارالحکومت اور اسکے گردونواح میں قائم ہونیوالے صنعتی یونٹس ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں جبکہ متعلقہ سرکاری ادارے انکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لانے کی بجائے رشوت وصول کر کے خاموش اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایسے صنعتی یونٹس اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرانے والے سرکاری اداروں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔