عدالتوں کے اندر اور باہر وکلاء برادری اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھتی ہے، حکومت وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنائے ‘ لاہور ہائیکورٹ بار
جمعرات 8 مئی 2014 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملتان میں سینئر وکیل راشد رحمان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں وکلاء کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کیا جا رہا ہے، عدالتوں کے اندر اور باہر وکلاء برادری اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان ،نائب صدر عامر جلیل صدیقی ، سیکرٹری میاں محمد احمد چھچھر، اور فنانس سیکرٹری میاں محمد اقبال کہا کہ مقتول ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ملتان سے نمائندگی کرتے تھے اور توہین رسالت کے مرتکب بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر جنید حفیظ کے وکیل تھے۔
انہیں کافی دنوں سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں لیکن پولیس انہیں تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وکلاء کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کیا جا رہا ہے۔ عدالتوں کے اندر اور باہر وکلاء برادری اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھتی ہے۔ عہدیداران نے کہا کہ حکومت وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنائے کیونکہ وکلاء کا مقدمات میں کوئی ذاتی کردار نہیں ہوتا ہے وہ تو صرف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھا رہے ہوتے ہیں۔
لہٰذا انکو کسی بھی طبقہ فکر کے لوگوں کی طرف سے اس طرح دشمنی کا نشانہ بنایا جانا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت راشد رحمان ایڈووکیٹ کے ورثاء کی معقول مالی معاونت کرے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.