راولپنڈی ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
جمعہ 9 مئی 2014 12:06
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف حکام نے پرواز پی کے 219 کے ذریعہ راولپنڈی سے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لے کر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2 کلو ہیروئن برآمد کر لی، مسافر کے سامان سے برآمد کی گئی ہئروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عبد الحمید کے نام سے ہوئی ہے اور یہ خوشاب کا رہائشی ہے، ملزم کو حراست میں لے کر باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.