ترکی میں بھیڑ نے انسان جیسے بچے کو جنم دیدیا،ترک شہرازمیرمیں آپریشن کے ذریعے پیداہونے والابچہ حیرت انگیز حد تک انسانی چہرے سے مشابہت رکھتا ہے

منگل 13 مئی 2014 23:14

ترکی میں بھیڑ نے انسان جیسے بچے کو جنم دیدیا،ترک شہرازمیرمیں آپریشن ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) ترکی میں ایک بھیڑنے انسان سے مشابہت رکھنے والے میمنے کو جنم دیاہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق عجیب الخلقت جانوروں میں انسانوں کی دلچسپی ہمیشہ سے رہی ہے اور انہیں کبھی قیامت کی نشانی اور کبھی قدرت کے غضب کا نتیجہ قرار دیا جاتارہا اسی طرح کی ایک مثال گزشتہ روز ترکی کے شہر ازمیر میں دیکھنے کو بھی ملی جہاں ایک بھیڑنے ایک ایسے میمنے کو جنم دیا ہے کہ جس نے ہر دیکھنے والے پر وحشت طاری کردی، اس میمنے کا چہرہ حیرت انگیز حد تک انسانی چہرے سے مشابہت رکھتا ہے،سوشل میڈیاپر جاری کی گئی ویڈیو میں منہ، ہونٹ، تھوڈی اور ناک واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جب آپریشن کے ذریعے اس میمنے کو اس کی ماں کے پیٹ سے نکالا گیا تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا، انہوں نے اس خوفناک میمنے کی تصاویر اور ویڈیو فلم بنا کر عام لوگوں کے دیکھنے کیلئے جاری کردیں، ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ محیر العقول معاملہ کیونکر واقعہ ہوا لیکن بھیڑ کی خوراک میں وٹامن Aکی کثرت کو اس کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس خبر کی مزید تفصیلات اور ویڈیو برطانوی اخبار"دی مرر" کی ویب سائیٹ پر دیکھی جا سکتی ہے. تفصیلات دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کریں.

متعلقہ عنوان :