آصف علی زرداری کی بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر نریندرا مودی کو مبارکباد

ہفتہ 17 مئی 2014 22:15

آصف علی زرداری کی بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر نریندرا مودی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فتح پر نیریندرا مودی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان، ایران، افغانستان اور بھارت میں یکے بعد دیگرے انتخابات کے ذریعے نئی حکومتیں وجود میں آئی ہیں اور یہ بات خطے کے ممالک میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے مددگار ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ علاقائی تجارت اور لوگوں کا آپس میں براہِ راست رابطہ ہو جو کہ خطے اور عوام کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔