یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
منگل 20 مئی 2014 19:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) وزارت پٹرولیم نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔
(جاری ہے)
وزارت پٹرولیم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ ماہ کے لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جہاں سے حتمی منظوری کے بعد یکم جون سے ایک ماہ کے لئے ملک بھر میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.