آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات ،کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر تیز اورگرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 25 مئی 2014 17:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر تیز اورگرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف رہاگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

جنوبی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بھکر میں دو اور ملتان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ ا اور شہید بینظیرآباد میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چھ سے آٹھ روز کے دوران کپاس کی کاشت کے علاقوں جنوبی پنجاب اور سندھ میں خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں

متعلقہ عنوان :