سونامی دھوبی گھاٹ میں پہنچ کر گھر کا رہا نہ گھاٹ کا‘رانا ثناء اللہ،فیصل آباد میں تحریک انصاف کی ریلی میں چند ہزار افراد نے شرکت کی،تحریک انصاف کے لیڈروں نے بازاری زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی،عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا50لاکھ افراد کے شہر میں چند ہزار افراد کی شرکت لمحہ فکریہ ہے،صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا عمران خان کی تقریر پر تبصرہ
اتوار 25 مئی 2014 23:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سونامی ھوبی گھاٹ میں پہنچ کر گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔ فیصل آباد میں تحریک انصاف کی ریلی میں چند ہزار افراد نے شرکت کی۔ فیصل آباد نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا۔ 50 لاکھ افراد کے شہر میں چند ہزار افراد کی شرکت لمحہ فکریہ ہے۔ تحریک انصاف کے لیڈروں نے بازاری زبان استعمال کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی۔
صوبائی وزیررانا ثناء اللہ نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شور اب مذاق بن چکا ہے۔ عوام ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کا جلد محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے ریلی سے لاتعلق رہ کر احتجاجی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان ریلیوں کی بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت اور دیرینہ مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی حقیقی عوام دوست جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران کے جلسے میں پہنچنے تک پنڈال میں پانچ سے سات ہزار افراد تھے۔ میرے دعوے کو کوئی چیلنج کر سکتا ہے تو کرے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے 50 لاکھ آبادی کے شہر میں سے صرف ہزار سے 15سو افراد شریک تھے۔ ریلی میں 90 فیصد لوگ باہر سے دوسرے شہروں سے لائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سونامی تیزی سے تنزلی کا شکار ہے- عمران خان احتجاجی سیاست کی بنا پر تنہائی کا شکار ہو کر دیوار سے لگ جائیں گے۔ شہر شہر سے لائے گئے لوگ بھی فیصل آباد میں جلسے کی رونق نہیں بڑھا سکے۔ ناکام ریلی کے بعد تحریک انصاف ایسی ریلیوں سے توبہ کر لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.