نریندرا مودی بھارت کے 15ویں وزیر اعظم بن گئے

پیر 26 مئی 2014 17:57

نریندرا مودی بھارت کے 15ویں وزیر اعظم بن گئے

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) نریندرا مودی نے بھارت کے 15ویں بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہندی میں حلف اٹھایا، بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نئے بھارتی وزیر اعظم سے حلف لیا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے بھارتیہ راشٹرا بھون میں نئے وزیر اعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

جس میں پاکستانی، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، افغان صدر حامد کرزئی اور سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نریندرا مودی سے بھارت کے 15ویں وزیر اعظم کا حلف لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہندی میں حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نئی بھارتی حکومت کی ٹیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

نریندرا مودی نے بھارت کے 15ویں بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہندی میں حلف اٹھایا، بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نئے بھارتی وزیر اعظم سے حلف لیا۔

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے بھارتیہ راشٹرا بھون میں نئے وزیر اعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

جس میں پاکستانی، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، افغان صدر حامد کرزئی اور سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نریندرا مودی سے بھارت کے 15ویں وزیر اعظم کا حلف لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہندی میں حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نئی بھارتی حکومت کی ٹیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/223253#sthash.fTqFahNs.dpuf

متعلقہ عنوان :