جیکب آباد ،گندم کی بلوچستان اور افغانستان اسمگلنگ ہونے لگی، 9ہزار گندم کی بوریاں چوری ہونے کا انکشاف

پیر 26 مئی 2014 20:09

جیکب آباد ،گندم کی بلوچستان اور افغانستان اسمگلنگ ہونے لگی، 9ہزار گندم ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) ضلع جیکب آباد میں گندم خرید کرنے کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان رات کے اندھیرے میں گندم کی بلوچستان اور افغانستان اسمگلنگ ہونے لگی 9ہزار گندم کی بوریاں چوری ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں گندم خرید کرنے کا ہدف محکمہ خوراک کے لیے پورا کرنا مشکل ہوگیا محکمہ خورا ک کی جانب سے ضلع میں قائم 7سینٹرز کو 2لاکھ بوریوں میں سے صرف اب تک 20ہزار بوریاں بیوپاریوں کو فروخت کی گئی ہیں جس کے باعث محکمہ خوراک کے گودام انچارج سخت پریشان ہیں جبکہ خرید کی جانے والی گندم کی ہزارو ں بوریا ں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں جو بارش ہونے کے باعث خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی ضلعی سطح پر نقل و حمل پر پابندی کے باوجود محکمہ خوراک کے حکام بھاری رشوت کے عیوض رات کے اندھیرے میں با اثر اور بیوپاریوں کی ملی بھگت سے گندم بلوچستان اور افغانستان اسمگل کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق پولیس فی ٹرک 5ہزار رشوت لے کر خاموش ہے جیکب آباد کے فوڈ گودام کے انچارج غلام مصطفی انڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ جیکب آباد تحصیل کے دو سینٹروں پر 68ہزار کے ہدف میں سے 59ہزار بوریاں خرید کی ہیں 9ہزار بوریاں آباد گاروں نے ابھی تک واپس نہیں کیں جبکہ 8ہزار سے زائد گندم کی بوریا ں گودام کے بجائے کھلے آسمان تلے پڑی ہیں جن کے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :