سعودی عرب میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے نوپروفیسرگرفتار، سات مشتبہ پروفیسر سعودی عرب کے ایک ہمسایہ ملک کے شہری،تفتیش آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیگی،سعودی حکام
پیر 26 مئی 2014 22:39
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) سعودی حکام نے ملک میں کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کے ساتھ مبینہ تعلق کی وجہ سے یونیورسٹی کے نو پروفیسروں کو گرفتار کر لیا ،سعودی اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلاہے کہ یہ پروفیسر اخوان المسلمون نامی غیر ملکی تنظیم کے ساتھ آڈیو اور الیکٹرانک رابطوں کے ذریعے منسلک تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں اخوان المسلمون پر پابندی ہے۔
اخبار کے مطابق گرفتار کیے جانے والے پروفیسروں کے خلاف تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ تفتیش آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔اخبار کا مزید کہنا تھا کہ نو میں سات مشتبہ پروفیسر سعودی عرب کے ایک ہمسایہ ملک کے شہری ہیں۔اخبار کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ تمام افراد کو قید اور جرمانے کے سزا ہو جائے گی۔(جاری ہے)
غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا جائے گا جب کہ دونوں مقامی افراد کو دس سے 15 سال تک قید کی سزا ہو جائے گی۔
اس سال سات مارچ کو سعودی عرب نیاخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے، اس پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں قائم حزب اللہ کی شاخ، عراق کی مملکت اسلامی نامی جہادی تنظیم اور القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرت فرنٹ پر بھی سعودی مملکت میں کام کرنے پا پابندی عائد کر دی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.