تحریک انصاف کے رہنما آنکھوں کا معائنہ کرائیں‘ پنجاب اور کے پی کے میں واضح فرق نظر آئے گا‘ رانا ثناء اللہ،عمران خان خواب میں بھی دھاندلی دھاندلی پکارتے ہیں،وہ ناکام ریلیوں سے سبق کیوں نہیں سیکھتے؟‘ صوبائی وزیرقانون کا تبصرہ
منگل 27 مئی 2014 23:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) صوبائی وزیرقانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اپنی آنکھوں کا معائنہ کرائیں‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فرق نظر آ جائے گا، مایوسیوں اور بدحواسیوں کے شکار عمران خان کو تقاریر اور میڈیا پر عوام کا وقت ضائع کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں ہے، اصل مسئلہ دھاندلی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رہنما ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ جانے کیوں میڈیا پر آ کر عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ میڈیا پر عوام کا وقت ضائع کرنے کی بجائے عمران خان خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کے ساتھی بھی دھاندلی کے بے بنیاد واویلا سے اکتا کر انہیں چھوڑ جائیں گے۔
عمران خان خواب میں بھی دھاندلی دھاندلی پکارتے رہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ناکام ریلیوں سے سبق کیوں نہیں سیکھتے۔ اسلام آباد کے بعد فیصل آباد میں ریلی کی ناکامی سے پی ٹی آئی بوکھلا چکی ہے اور بدحواسی میں الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں گڈگورننس اور منصوبوں کی شفافیت کی تعریف عالمی ادارے بھی کر چکے ہیں۔ لیکن عقل کے اندھوں کا کیا کیجئے انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.