شہد کی مکھیاں پرندوں کی طرح اپنے دماغی نقشوں کی مدد سے گھر جانے کا راستہ تلاش کرتی ہیں،تحقیق
جمعرات 5 جون 2014 21:27
برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء)محققین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں پرندوں اور ممالیہ جانوروں کی طرح اپنے دماغی نقشوں کی مدد سے گھر جانے کا راستہ تلاش کرتی ہیں۔مکھیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سورج کی مدد سے راستہ تلاش کرتی ہیں لیکن سائنس دانوں میں دوسرے طریقوں کے استعمال پر اختلافات ہیں۔محققین کی ایک ٹیم نے مکھیوں کے ایک گروپ کو بدحواس کر دیا جس کی وجہ سے وہ سورج کی پوزیشن کو سمجھ نہ سکیں۔
سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ مکھیاں اپنے چھتے کی جانب اسی رفتار سے واپس آئیں جس رفتار سے راستہ نہ بھٹکنے والی مکھیاں آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اضافی دماغی نقشے استعمال کرتی ہیں۔برلن یونیورسٹی کے پروفیسر رینڈولف مینزل کا کہنا ہے کہ یہ بحث عام طور پر کی جاتی ہے کہ چھوٹے دماغ والے کیڑے ایسا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مکھیوں کے دماغ کی بناوٹ ممالیہ جانوروں کی طرح ذہنی نقشے بنانے والی نہیں ہوتی تاہم نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ شہد کی مکھیاں نشانات کو پہچان لیتی ہیں۔
شہد کی مکھیاں دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہیں۔ وہ روزانہ تقریباً دو ہزار بار پھولوں اور پھلوں کا رس حاصل کرنے جاتی ہیں اور خیال ہے کہ وہ پھولوں کے محل وقوق کا تعین کرنے کے دوران ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ بھی کرتی ہیں۔سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ مکھیاں اپنے چھتے کی جانب اسی رفتار سے واپس آئیں جس رفتار سے راستہ نہ بھٹکنے والی مکھیاں آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اضافی دماغی نقشے استعمال کرتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.