نیند میں خراٹے لینے سے فالج کا خطرہ دوگنا ہو جا تا ہے،چینی تحقیق

جمعرات 5 جون 2014 21:27

نیند میں خراٹے لینے سے فالج کا خطرہ دوگنا ہو جا تا ہے،چینی تحقیق

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء)ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دو گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سوتے ہوئے خراٹے لینا نا صرف صحت کے مسائل کو خطر ناک حد تک بڑھاتا ہے بلکہ اس سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پچیس ہزار افراد پر کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ خراٹے لینے سے خون میں ایسے مہلک لوتھڑے بن جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔