قبلہ اول کے دفاع کے لیے تیونس کی پارلیمنٹ نے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی عالمی برادری اورمسلم ممالک میں بیت المقدس کے دفاع کے لیے اقدامات کرے گی

اتوار 8 جون 2014 12:42

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) عرب ملک تیونس کی قانون ساز کونسل(پارلیمنٹ) نے فلسطین کے مقدس شہر بیت المقدس کے دفاع اور اس کی آزادی کیلئے اراکین پارلیمان پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے دیا، یہ گروپ عرب، مسلمان ممالک اور عالمی برادری میں بیت المقدس کے دفاع کے لیے اقدامات کرے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس میں اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل آرگنائزیشن کے چیئرمین الحبیب بریبش نے کل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی بالعموم پورے بیت المقدس کی آزادی بالخصوص مسجد اقصی کے پہلو میں مراکشی کالونی کو واگزار کرانے کے لیے جدو جہد کرے گی۔

قبلہ اول کے دفاع کے لیے تیونس کی پارلیمنٹ نے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی ..

متعلقہ عنوان :