ننھے چینی سموکر کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، ویڈیو کو لائیو لیک نامی ویب سائٹ پر دیکھنے والوں نے اپنی تحفظات کا اظہار کردیا

اتوار 8 جون 2014 12:50

ننھے چینی سموکر کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، ویڈیو کو لائیو لیک ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) چین میں سگریٹ کے شوقین ننھے بچے کی ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے،لائیو لیک نامی ویب پورٹل کے ذریعے مشتہر ہونے والی خوفناک ویڈیو کو دیکھنے والا ہر شخص ورطہ حیرت میں پڑ جاتا ہے۔ویڈیو میں ایک تین سالہ ننھا چینی سر راہ بڑوں کی طرح سگریٹ کے کش لگاتا دکھائی دیتا ہے۔ ننھے سگریٹ نوش کے اردگرد لوگوں کا جم غفیر دکھائی دیتا ہے جو اسے کش بھرتا دیکھ قہقہے بلند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی کم عمر سگریٹ نوش کو ارد گرد مجمع سے کوئی بھی اسے اس مجرمانہ فعل پر ٹوکتا نہیں ہے۔اس ویڈیو کو لائیو لیک نامی ویب سائٹ پر دیکھنے والوں نے اپنی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں کے درمیان ایک نئی بحث چڑھ گئی ہے کیونکہ چین میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق تین سو ملین افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں، جن میں 53% تعداد مردوں کی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک والد اپنے کم سن بچے کو سگریٹ نوشی کے رموز و اسرار سکھاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :