کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں‌کا حملہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید

اتوار 8 جون 2014 23:46

کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں‌کا حملہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے 4 اہلکارشہید ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس درجن سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم اس دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 4 اے ایس ایف اہلکار شہید جب کہ حملہ آوروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :