بشام،موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

بدھ 11 جون 2014 20:42

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء)بشام آنیوالی موٹر کار گجبوڑی موڑ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ،بچے اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،ایک بچی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئی،مقامی لوگوں اور پولیس نے لاشوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا۔پولیس تھانہ چانجل کے ایس ایچ او غلام محمدکے مطابق مانسہرہ سے بشام آنیوالی گاڑی موٹر کار نمبر Sindh:040۔

۔

(جاری ہے)

12بجکر20منٹ پر گنجبوڑی موڑ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کی نتیجے میں ایک ہی خاندان کے ایک بچے دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئی ہے۔جان بحق ہونیوالوں میں یاسمین زوجہ بھتان،نازمین زوجہ عبداللہ ،تین سالہ عمران ولد بھتان،نصیر ولد حکیم ،ڈرائیور محمد نذیر ساکنان کوہستان جبکہ عبداللہ کی دو سالہ بچی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئی ہے۔پولیس نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی جہاں سے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔