شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک

اتوار 15 جون 2014 12:17

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 50 سے زائد دہشتگرد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے دیگان نامی علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ فضائی کارروائی ازبک اور دوسرے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

(جاری ہے)

فضائی حملے میں غیرملکیوں سمیت 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ازبک دہشت گردوں کی تھی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے اسلحہ کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 سے زائد بتائی ہے، ہلاک ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے منصوبہ ساز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کی ذمہ داری پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بعد میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :