سانحہ لاہور کیخلاف ملک بھر میں سوگ، وکلاء کی ہڑتال، دو خواتین سپرد خاک
بدھ 18 جون 2014 11:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین کو بھی رات گئے سپردخاک کر دیا گیا۔ سانحہ لاہور کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں فضا سوگوار ہے ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جہاں لواحقین سوگوار اور نوحہ کناں ہیں وہیں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ ہر مکتبہ فکر نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور خواتین کی شہادت کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں تاہم رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز ، دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کی درخواست پر یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے کراچی سمیت پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز ، تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پرامن یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں فضا سوگوار ہے ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جہاں لواحقین سوگوار اور نوحہ کناں ہیں وہیں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ ہر مکتبہ فکر نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور خواتین کی شہادت کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں تاہم رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز ، دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کی درخواست پر یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے کراچی سمیت پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز ، تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پرامن یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ سانحہ جاں بحق ہونیوالی شازیہ اور تنزیلہ نند بھاوج شالیمار کے علاقے کی رہائیشی تھیں جن کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ۔ دونوں کی میتیں رات گئے ان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں ، دونوں خواتین کی نمازجنازہ میں علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ، نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سانحہ لاہور کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225849#sthash.LDAGGnpo.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.