امریکا عراق میں فوجی کارروائی کے لئے اپنے دستے نہیں بھیجے گا، باراک اوباما
جمعرات 19 جون 2014 00:03
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا عراق میں فوجی کارروائی کے لئے اپنے دستے نہیں بھیجے گا تاہم عراقی افواج کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عراقی سیاسی قیادت کو فرقہ وارانہ اختلافات کو بھلا کر مشکلات سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنانی چاہئے، عراقی مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ مقامی سیاسی رہنما پالیسی تشکیل دیں تاہم امریکا سفارتی کوششیں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف عسکری تنظیم داعش عراقی عوام اور خطے کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ عسکری تنظیم کی جانب سے کارروائیاں خطے میں امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں ٹارگٹڈ آپریشن کے لئے کانگریس اور خطے کے دیگر اہم ممالک سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا تاہم موجودہ حالات میں کسی صورت فوجیں عراق نہیں بھیجی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ جان کیری رواں ہفتے مشرق وسطیٰ اور یورپ کا دورہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.