بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے چیئر مین نیب

جمعہ 20 جون 2014 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی کسی بھی معاشرے میں ناانصانی، عدم اعتماد اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آگہی اور روک تھام کے نظام پر مبنی ایک کثیرجہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی معنوں میں ایک ترقی یافتہ فلاحی ریاست بنانے کے لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :