پنجاب بھر میں545ٹریفک حادثات میں06 افراد جاں بحق،539زخمی

پیر 23 جون 2014 19:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 545ٹریفک حادثات میں491شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ207افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں255ڈرائیورز ،14کم عمرڈرائیور،366مسافراور83پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت109متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں66متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان46حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل704متاثر ہونے والوں میں سے569مرد اور135خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں108افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور444فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور152زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر450موٹر سائیکلز62آٹو رکشے58موٹر کاریں08مسافربس15ٹرک، اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :