پاکستان اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دے‘ بھارت،گن گرج کے بیچ مذاکرات ممکن نہیں‘ نئی دہلی کو ان تمام ممالک کیساتھ احتیاط سے چلنا ہوگا جن کیساتھ ماضی میں تنازعات رہے ہیں،وزیر مملکت برائے دفاع
جمعرات 26 جون 2014 16:09
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ دوطرفہ معاملات کے حل کیلئے پاکستان کیساتھ بات چیت صرف اسی صورت میں آگے بڑھ سکتی ہے جب پاکستان اپنی سرزمین کے بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے کا وعدہ پورا کرے۔ نئی دہلی کو ان تمام ممالک کیساتھ احتیاط سے چلنا ہوگا جن کیساتھ ماضی میں تنازعات رہے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین بھارت کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے اگر وہ ایسا یقینی بنائے گا تو بات چیت کیلئے ماحول سازگار بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بندوقوں کی گن گرج کے درمیان مذاکرات نہیں ہوسکتے۔(جاری ہے)
ہم پر امید ہیں کہ پرامن ماحول جاری رہے گا اور معاملات حل کئے جائیں گے۔ کشمیر کی صورتحال بارے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال صرف قابو میں ہی نہیں بلکہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران حالات میں بہتری بھی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ فوج کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے صورتحال کو قابو سے باہر نہیں جانے دیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو ان تمام ممالک کیساتھ احتیاط سے چلنا ہوگا جن کیساتھ ماضی میں تنازعات رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسائے چن نہیں سکتے اور جس سکیورٹی ماحول کی ہم خواہش کررہے ہیں وہ شاید موجو دنہیں ہے۔ جس ملک کیساتھ ماضی میں ہمارے معاملات رہے ہیں وہاں ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا اور چین کے بارے میں بھی ہم محتاط ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.