مہران یونیورسٹی میں رمضان المبارک کے دوران تدریسی اوقات کار

جمعرات 26 جون 2014 22:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں تدریسی شعبہ جات صبح 8بجے تادوپہر02:15 بجے تک اور انتظامی شعبہ جات صبح 07:30 بجے تا دوپہر 12:15 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز دوپہر 12:15بجے تک تدریسی و انتظامی دفاتر کے اوقات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :