رمضا ن المبارک کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

جمعہ 27 جون 2014 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاسکل (ہفتہ) 28 جون کو کراچی میں ہوگا ۔جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 جون بروز ہفتہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات ،یونیورسٹی روڈ میں منعقد ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر ہوں گے۔چاند کے بارے میں شہادت یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

03009285203، 03212880864، 03002425517، 02199261434، 02199261403۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض نے کہاہے کہ ہفتہ28جون کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

اس شام چاند کی عمر 30گھنٹے43منٹ ہو گی۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض نے بتایاکہ 27جون کودوپہر ایک بج کر8منٹ پررمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہو جائیگی.یوں ہفتے کی شام تک چاندکی عمر30گھنٹے43منٹ ہو گی،اس روز لاہور میں چاند 5اعشاریہ 54ڈگری پر موجود ہو گااورغروبِِ آفتاب کے35منٹ بعد تک دیکھاجا سکے گا،تاہم اس کے نظرآنے کے امکانات کم ہوں گے۔محمد ریاض کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہوں گے،اس دن ملک کا موسم کیسا ہوگا،اس سوال پرمحمد ریاض نے بتایا کہ ملک کے بعض حصوں میں بادل چھائے ہوں گے تاہم کچھ علاقوں میں مطلع صاف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :