الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا
جمعہ 27 جون 2014 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا ، طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات منظوری کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردی جائیں گی،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے الیکشن کمیشن سے ایک خط کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، الیکشن کمیشن کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق 2004 میں ڈاکٹر طاہر القادری کے اثاثوں کی مالیت 99 لاکھ روپے تھی جب کہ ان کے پاس 30 تولے سونا تھا تاہم وہ کسی بھی گاڑی کے مالک نہیں تھے۔
طاہرالقادری کے پاس 2004 میں 40 لاکھ روپے کا گھر اور 45 لاکھ روپے کے پلاٹس تھے جو کہ اب ان کے بیٹوں کے نام پر ہیں۔(جاری ہے)
طاہرالقادری کے بینک اکاوٴنٹس میں 485 ڈالر، 500 پاونڈ اور 33 ہزار پاکستانی روپے تھے جب کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں یا گاڑی نہیں تھی۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے طاہرالقادری کی جماعت عوامی تحریک کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مرتب کرلی ہے۔ریکارڈ کے مطابق 10-2009میں عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت 3 لاکھ 38ہزار روپے تھی۔عوامی تحریک کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ سالانہ اخراجات 2 لاکھ 857 روپے تھے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات منظوری کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردی جائیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.