نئی دہلی میں تین منزلہ عمارت گرگئی ،11افرادہلاک،چھ کو زندہ بچالیاگیا،34ملبے تلے دب گئے
ہفتہ 28 جون 2014 20:28
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں غیرقانونی طورپر تعمیر کی گئی تین منزلہ عمارت گرنے سے 11افرادہلاک اورسات زخمی ہوگئے ، حادثے کے نتیجے میں 34افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو اداروں نے گیارہ افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ چھ کو زندہ بچالیا گیا دیگر کی تلاش میں آپریشن جاری ہے،حکومت نے دو میونسپل ملازمین کو برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا، عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،بھارتی میڈیاکے مطابق ہفتہ کو واقعہ دہلی کے علاقے اندر لوک میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پچپن منٹ پر پیش آیا، جب چار منزلہ عمارت زوردار دھماکے کے ساتھ زمیں بوس ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 34افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے)
ریسکیو اداروں نے گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ چھ کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
دیگر کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ ڈپٹی پولیس کمشنر کے مطابق قریب ہی خالی پلاٹ پر تعمیراتی عمل کے باعث یہ عمارت زمیں بوس ہوئی۔ حکومت نے دو میونسپل ملازمین کو برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صبح کے وقت عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت کے ملبے تلے 4 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.