شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع، 15 دہشت گرد ہلاک

پیر 30 جون 2014 12:47

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع، 15 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں شہری انخلاء کے بعد پاک فوج نے زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک۔۔ گھر گھر تلاشی، دہشت گردوں کا گھیرا مزید سخت کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ شہری آبادی کے انخلاء کے بعد پاک فوج نے زمینی کارروائی شروع کی۔

زمینی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ڈی جی پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کا گھیرا سخت کر دیا گیا ہے فوجی جوانوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ضرب عضب میں اب تک 17 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور 19 دہشگردوں نے ہتھیار ڈالے اور ان کے 61 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے سات ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شہری انخلاء کے بعد پاک فوج نے زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک۔۔ گھر گھر تلاشی، دہشت گردوں کا گھیرا مزید سخت کر دیا گیا۔



راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ شہری آبادی کے انخلاء کے بعد پاک فوج نے زمینی کارروائی شروع کی۔ زمینی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ڈی جی پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کا گھیرا سخت کر دیا گیا ہے فوجی جوانوں نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ضرب عضب میں اب تک 17 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور 19 دہشگردوں نے ہتھیار ڈالے اور ان کے 61 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے سات ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/227135#sthash.dqSoQvX1.dpuf