آپریشن ضرب عضب میں ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں، آئی ایس پی آر
منگل 1 جولائی 2014 15:05
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) ترجمان پاک فوج اور وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ عضب اپنی صلاحیت سے کررہے ہیں اس میں ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر عبدالقادر بلوچ نے غیر ملکی میڈیا کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ بن چکا تھا، امن کو موقع دینے اور مشاورت کے بعد فوجی کارروائی شروع کی گئی، آپریشن میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہورہی ہے۔ آپریشن شروع کرنے سے پہلے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردیئے گئے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آپریشن راہ عضب 4 مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے میں شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا، جس کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے۔
حکومتی علمداری بحال ہونے تک کارروائی جاری رہے گی۔بریفنگ کے دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب مکمل طور پر اپنی صلاحیت سے کررہے ہیں، ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں، پاک فضائیہ کی موجودگی میں پاکستان کو ڈرون سمیت کسی مدد کی ضرورت نہیں۔ عالمی پالیسیوں نے دہشتگردی کو ہوا دی، پاکستان امداد نہیں تعاون چاہتا ہے۔
پاکستان تمام ممالک کی داخلی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان کی سرزمین کسی صورت دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونےدی جائےگی۔ افغانستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی گرفتاری کے لئے کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے ایک لاکھ افراد کے افغانستان منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.