27 واں AKG کرکٹ ‘ ملت ٹریڈرز نے ینگ اسلامی کو قابو کر لیا
منگل 1 جولائی 2014 20:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے دوسرے روز گروپ "A" میں ملت ٹریڈرز نے مضبو ط حریف بینک اسلامی کو میڈیم پیسر عمران سما نا کی تباہ کن بولنگ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں اور اوپنگ بلے باز شہزر حسن کی نصف سنچری 68 رنز اور کپتان عمیر احمد کی ذمہ دارانہ 44 رنز کی نا قابل شکست اننگ کی بدولت 8 وکٹوں سے زیر کر کے قیمتی پوائنٹس اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر الیے۔
فاتح ٹیم کے عمران سما نا کو عمدہ بولنگ پر مہمان خصوصی سابق چیئر مین آغاخان جیم خانہ غلام علی پر دھا ن نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر چیف آرگنا ئز ر ذوالفقار پی خان، بینک اسلامی کے آصف صدیقی، ہیڈ کوچ فخر الدین بلوچ، سینئر ممبر کریم چاچا، محمد نظام و دیگر بھی موجو د تھے۔(جاری ہے)
بینک اسلامی کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔
جب ان کی پوری ٹیم 19.3 اورز میں130 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ وسیم علی نے 39 اور طلحہ فہیم نے 29 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی۔ عمران سمانا نے عمدہ اسپیل کے ذریعے حریف 14 رنز کے عوض 4 ٹاپ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ غلام مدثر اور انحف میر نے 2-2 وکٹیں سمیٹی۔ جواب میں ملت ٹریڈرز کے اوپنروں نے 107 کا عمدہ آغا ز فراہم کیا شہز ر حسن نے نصف سنچری 68 رنز میں 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جبکہ کپتان عمیر احمد نے نا قابل 44 رنز میں 3 چوکے لگائے اور کپٹن اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر لیا ۔ عثمان فرحت نے 2 وکٹیں لیں۔ امپا ئرنگ کے فرائض ظفر اقبال اور ایم شکیل نے انجام دیئے۔ جبکہ آفیشل اسکور ر سید عمران علی تھے۔ آج بدھ2 جولائی3 رمضان المبارک کو گروپ C میں عمر کرکٹ کلب کا مقابلہ ٹپال سی سے دوپہر 2:30 بجے ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.