شاہ عبداللہ کی عراقیوں کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کی امداد ،تشدد سے متاثرہ عراقیوں میں مذہب اور نسل سے بالاتر ہوکر امداد تقسیم کی جائیگی،
منگل 1 جولائی 2014 23:35
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2014ء)سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے تشدد سے متاثرہ عراقیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پچاس کروڑ ڈالرز کی امداد جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ذریعے تشدد سے متاثرہ ضرورت مند اور بے گھرہونے والے عراقیوں میں نسل ،مذہب ،عقیدے یا فرقے سے بالاتر ہوکر تقسیم کی جائے۔
اس عہدے دار نے مزید بتایا ہے کہ ''اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مو ن کو اس امدادی رقم کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔یہ رقم صرف عراقی عوام کے لیے ہے اور اقوام متحدہ کے تحت اداروں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔سعودی مملکت متاثرہ برادر عراقی عوام کے تمام طبقات تک اس امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی ۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں اس سال اب تک تشدد کے واقعات کی وجہ سے قریباً بارہ لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
عراق کے شمالی صوبوں میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران القاعدہ کی ہم نوا جنگجو تنظیم دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور وہ داعش اور عراقی فوجکے درمیان جاری لڑائی میں جانیں بچانے کے لیے اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب جارہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.