مخالف جنس سے کھیل اسلام کے منافی ہے ،سعودی عالم ،وقت کے ضیاع والے کھیلوں اور فٹ بال میچ دیکھنے کی ممانعت ہے، فتوی
منگل 1 جولائی 2014 23:35
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2014ء) سعودی عرب کے ایک معروف عالم دین نے کہا ہے کہ آن لائن مخالف جنس سے بلئیرڈز کھیلنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔سعودی فقہ سوسائٹی کے رکن ولید الوضعان نے اپنے فتویٰ میں کہاہے کہ ''اسلام میں کھیلوں میں مخالف جنس کے افراد کے آپس میں گھلنے ملنے کی بھی ممانعت ہے کیونکہ اس طرح کے کردار سے کھلاڑیوں کے درمیان غیر اخلاقی کردار کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
فقہ سوسائٹی کے جریدے میں ایک مضمون میں علامہ وضعان نے لکھا ہے کہ تفریح موجودہ دور کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے لیکن اسلام نے انٹرٹینمنٹ کے لیے متعدد ضابطے وضع کررکھے ہیں۔انھوں نے لکھا ہے کہ ہلہ گلہ کرکے گاڑیوں کو دوڑانے کی بھی ممانعت ہے کیونکہ اس سے انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ''ڈرائیوروں کو ضروری تربیت کے بعد ہی گاڑیاں کو دوڑانے کی اجازت ہونی چاہیے۔
انھیں گاڑیاں چلانے کی مکمل مہارت ہونی چاہیے،اگر انھیں اس بات کا یقین ہو کہ وہ اپنی جانوں کو یا دوسروں کی جانوں اور املاک کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے تو اسی صورت میں انھیں گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ''اسلام میں خطرناک کھیلوں کی بھی اجازت نہیں ہے''۔اس ضمن میں انھوں نے کوہ پیمائی کی مثال دی ہے اور کہا ہے کہ کوہ پیماوٴں کو غیر متوقع صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں اور کار دوڑ جیسے کھیلوں کی ان سے لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر ممانعت ہے۔ پارکوں میں گھڑسواری کی اسی صورت میں اجازت دی جا سکتی ہے،اگر انسانی جان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہوں لیکن کھیلوں میں بہت زیادہ وقت کے ضیاع اور فٹ بال میچوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.