چند آسان طریقے : رمضان شریف میں صحت مند رکھ سکتے ہیں
جمعرات 3 جولائی 2014 12:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ہی مقدس ،اور اپنے نفس پر قابو پانے کی مشق ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔ اس برس رمضان کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے۔ اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں۔
گویا انسان کے لیے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو، وہ رمضان کے دوران اعتدال میں کھائے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اسے مناسب آرام میسر ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چند چھوٹی باتوں کا دھیان رکھ کر مسلمان روزے میں بھی اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ افطار پر اعتدال سے خوراک لیں، چینی اور چربی سے بنی چیزوں سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ کھانے نہ صرف انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، بلکہ اس سے سر میں درد ہو سکتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔(جاری ہے)
لاہور (ویب ڈیسک) اس برس رمضان کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے۔ اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں۔ گویا انسان کے لیے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو، وہ رمضان کے دوران اعتدال میں کھائے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اسے مناسب آرام میسر ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چند چھوٹی باتوں کا دھیان رکھ کر مسلمان روزے میں بھی اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ افطار پر اعتدال سے خوراک لیں، چینی اور چربی سے بنی چیزوں سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ کھانے نہ صرف انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، بلکہ اس سے سر میں درد ہو سکتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ روزہ کھولنے کے لیے کھجور اور دہی، پانی اور تازہ پھلوں کا رس استعمال کرنا چاہیے۔ دس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد معدنیات والی خوراک لیں۔ سحری ضرور کریں اور اس میں ایسی غذا کھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں جیسا کہ روٹی اور دالیں۔ رمضان عبادات کا مہینہ ہے،جس میں نیند کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے،لیکن 24 گھنٹے میں کم از کم 8 گھنٹے سونے کی کوشش ضروری ہے۔ روزے کی وجہ سے ورزش بھی ترک نہیں کرنی، چاہے اس کو ہلکاپھلکا کر لیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/227451#sthash.Y6Uh970n.dpuf
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.