کپاس کی فصل کو اس وقت مکمل دیکھ بھال کی ضرورت ہے ,محکمہ زراعت

جمعرات 3 جولائی 2014 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) کپاس کی پیداوار میں کمی کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت نے فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کا مشورہ دے دیا۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی فصل کو اس وقت مکمل دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار فصل کو سفید مکھی، فصلی کیڑوں اور پتوں کے وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کا مکمل صفایا کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق محکمہ زراعت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کھیتوں میں زنک اور بورون کا چھڑکاؤکیا جائے۔ ساتھ ہی وائرس کے حملے کے پیش نظر کیڑے مار ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے۔