تمام متعلقہ محکموں کے افسران ڈینگی کے خلاف صف بندی کرلیں،موثر اقدامات کئے جائیں ‘ بابر حیات تارڑ
ہفتہ 5 جولائی 2014 14:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) صوبائی سیکرٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول کے لئے ٹاؤن بھر میں زیادہ موثر اقدامات کئے جائیں اور مون سون کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے ،تمام متعلقہ محکموں کے افسران ڈینگی کے خلاف صف بندی کرلیں۔انہوں نے یہ بات ڈینگی کنٹرول کے انتظامات کا جائزہ لینے اور ٹاؤن کی سطح پر سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ایمرجنسی ریسپانس اقبال ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
سیکرٹری کوآپریٹو کو ٹاؤن کمیٹی کے اجلاس میں ڈینگی کنٹرول کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی اور ٹاؤن کی سطح پر جاری ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور لاروی سائیڈنگ ،عوامی آگاہی کے لئے کئے گئے اقدامات ، سپرے مشینوں اور ادویات کی دستیابی کے بارے تفیصلی طو رپر آگاہ کیا گیا ۔(جاری ہے)
سیکرٹری کو آپریٹو نے ڈینگی سرویلنس کے اعداد و شمار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کا ڈیٹا درست کیا جائے اور کارکردگی کو بڑھا کر پیش نہ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی منصوبہ بندی اور ضروریات کا تعین کیا جاتا ہے اگر اعداد و شمار درست نہیں ہوں گے تو دن رات کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے موثر کردار ادا کریں اور پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے تمام صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور جلد ہی وزیر اعلی پنجاب اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ ہونا ہو گا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشل عمارتوں ، تعمیراتی جگہوں ، کباڑ خانوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج کر کے متعلقہ غیر ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف عوامی آگاہی کے لئے آگاہی مہم پر بھی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے جس کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.