مسلم لیگ (ن) میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں، رانا مشہود
ہفتہ 5 جولائی 2014 15:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ”گلو بٹ “جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی، پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔ لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ منہاج القرآن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے لیکن طاہر القادری کمیشن سے تعاون کرنے کے بجائے لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گولیاں 50 فٹ دوری سے لگیں اور نیچے کھڑے پولیس اہل کار اتنی دور سے لوگوں کو نشانہ نہیں بناسکتے تھے۔(جاری ہے)
وزیراعلی شہباز شریف سانحہ لاہور کے تمام ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئے گا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ”گلو بٹ “جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔ مسلم لیگ (ن) چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور ہمیں صرف جمہو ری اور آئینی طریقے سے ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتاہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کے ذریعے موجودہ حکومت کو ختم کردے گا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ، ہم تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون خود حرکت میں آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.