موبائل فون پینٹ کی جیب میں رکھنے سے مردانہ صلاحیت کمزور ہو سکتی ہے،تحقیق

اتوار 6 جولائی 2014 16:12

موبائل فون پینٹ کی جیب میں رکھنے سے مردانہ صلاحیت کمزور ہو سکتی ہے،تحقیق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) امریکی یونیورسٹی کے تحقیق دانوں نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون پینٹ کی جیب میں رکھنے سے مردانہ صلاحیت کمزور ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیٹر یونیورسٹی کے بائیو سائنسز کی ایک ٹیم نے 1492 نمونوں کا معائنہ کیا اور اس بات کا پتہ چلایا کہ موبائل فون پینٹ کی جیب میں رکھنے والوں کی صلاحیت میں اوسطاً8 فیصد تک کمی دیکھی گئی ۔

اس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فیونا میتھویز نے کہا کہ دنیا بھر میں موبائل فون بڑی تعداد میں استعمال ہو رہا ہے اس لئے ہمیں اس کے ماحولیاتی اور دیگر قسم کے اثرات پر تحقیق کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پینٹ اور ٹراؤزر کی جیبوں میں موبائل فون رکھنے سے مردانہ صلاحیت پر منفی اثر پڑتا ہے یہ تحقیق انوائرمنٹ انٹرنیشنل جریدے میں شائع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :