صدارتی انتخابات پر ڈیڈ لاک کے باوجود افغان حکومت پر فیس بک پر پابندی سے انکار
اتوار 6 جولائی 2014 21:19
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) افغان حکومت نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ڈیڈ لاک کے بعد پراپیگنڈہ روکنے کیلئے فیس بک بند کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے‘ صدارت امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت تلخ کلامی جاری ہے اور انہوں نے ایک دوسرے پر فراڈ کے الزامات لگائے ہیں۔
(جاری ہے)
نائب صدارتی ترجمان فائق واحدی نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں فیس بک پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا تاکہ قومی یکجہتی کو متاثر ہونے اور نفرت پھیلنے سے بچا جاسکے لیکن تفصیلی غور کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کہ فیس بک پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔
حالیہ سالوں میں افغانستان میں انٹرنیٹ تیزی سے پھیلا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی دو ہفتے قبل خبردار کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے بدامنی پیدا ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.