Live Updates

”استعفیٰ،استعفیٰ،استعفیٰ“ارسلان افتخار اور پاکستان تحریک انصاف میں ٹھن گئی، عمران خان کو نااہل قرار دینے کا ریفرنس بھیجوں گا،ارسلان، ”ان تلوں میں تیل نہیں“رہنما تحریک انصاف

اتوار 6 جولائی 2014 00:36

”استعفیٰ،استعفیٰ،استعفیٰ“ارسلان افتخار اور پاکستان تحریک انصاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) صوبائی سرمایہ کاری بورڈ سے استعفے کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار اور پاکستان تحریک انصاف میں ٹھن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار نے دھمکی دی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دینے کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے جبکہ تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ ”ان تلوں میں تیل نہیں“ واضح رہے کہ ارسلان افتخار اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے درمیان ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں لڑائی ہوگئی تھی اور انہوں نے ارسلان افتخار کو تھپڑ بھی مارے تھے جبکہ ارسلان افتخار نے دھمکی دی تھی کہ وہ عوامی سطح پر تحریک انصاف کا مقابلہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات