حکومت کا صارفین پر بجلی گرانے کا فیصلہ،ایس ٹی سی ایف کی مد میں 240 ارب روپے صارفین سے ہی وصول کئے جائیں گے،آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی بھی کرادی گئی،رقم یا تو نیپرا کے ذریعے بجلی کی قیمت میں اضافہ یا اضافی سرچارج کے ذریعے وصول ہوگی
پیر 7 جولائی 2014 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) حکومت نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے سنڈیکیٹڈ ٹرم کریڈٹ فنانس (ایس ٹی سی ایف) کی مد میں 240 ارب روپے صارفین سے ہی وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو تحریری یقین دہانی بھی کرادی گئی ہے جس کے تحت یہ رقم یا تو نیپرا کے ذریعے بجلی کی قیمت میں اضافہ یا اضافی سرچارج کے ذریعے وصول کی جائے گی ۔
آئی ایم ایف کے سٹاف مشن کی جانب سے تیسری جائزہ پورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے اس منصوبے پر کام جاری ہے کہ بجلی ٹیرف کو اخراجاتی ریکوری کی سطح پر کیا جائے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایف وائی 2013-14ء الیکٹرک ٹیرف کے تعین کو حتمی شکل دے دی ہے کم ایندھن تکنیکی اور تقسیمی اخراجات میں کمی کے باوجود نیپرا کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں 4فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ صنعتی تجارتی اور گھریلو صارفین پر دو سو کلو واٹ سے اوپر ماہانہ سبسڈی بھی ختم کردی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.