اٹھارہ ہزاری،غلط سپرے کروانے سے تین کاشتکاروں کی کماد کی فصل شدید متاثر ، لاکھوں روپے کا نقصان

منگل 8 جولائی 2014 18:22

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) غلط سپرے کروانے سے تین کاشتکاروں کی کماد کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے ، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے متعلقہ ڈیلرکے خلاف کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار، نواحی علاقہ موضع باٹی کے رہائشی کاشتکار محمد صابرنے مقای صحافیوں کو دیے گئے ایک تحریری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کماد کی فصل میں گھاس کے خاتمے کیلئے چوک اٹھارہ ہزاری میں ایک پیسٹی سائیڈ ڈیلر سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اس کیلئے جو زرعی ادویات دیں وہ سپرے کرنے سے پہلے گھاس سڑنے کے ساتھ کماد بھی پیلا ہونا شروع ہو گیا بعد میں گھاس دوبارہ اگ آئی اب کماد کی نشوونما رک گئی ہے جس سے میرے سمیت تین کاشتکاروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے فصل کو بچانے کیلئے اخراجات بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں انہوں مطالبہ کیا کہ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ ایسے ڈیلرز کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں درایں اثناء اس بارے میں ڈیلر شیخ شفیق کا کہنا تھا کہ اب متاثرہ فصلیں بہتر ہو گئی ہیں لہٰذا پریشانی کی کوئی بات نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :