وزیراعظم نواز شریف کی میک اے وش کے لاعلاج بچے سے ملاقات
جمعرات 10 جولائی 2014 18:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان نے موذی مرض میں مبتلا وسیم اصغر کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کو پورا کیا۔ تھیلسیمیا میجر میں مبتلا 14 سالہ وسیم اصغر نے میک اے وش سے رابطہ کیا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی اس کی خواہش کو پورا کرے۔ فاؤنڈیشن نے اس کی خواہش سے وزیراعظم کو مطلع کیا جنہوں نے وسیم کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے لئے مدعو کیا۔
وسیم اصغر کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر اس کا سرکاری مہمانوں کی طرح استقبال کیا گیا اور اسے وزیراعظم کے دفتر لے جایا گیا جہاں وزیراعظم نے اس سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور اسے اپنے ساتھ بٹھایا۔ وسیم اصغر کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کررہا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے اس موقع پر وسیم اصغر سے اس کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور اپنی ملاقات کے متعلق اس کی خواہش کا پوچھا جس پر وسیم اصغر نے جواب دیا کہ وہ اکثر انہیں ٹیلیویژن پر دیکھتا ہے اور انہیں بہت پسند کرتا ہے اور وہ ان کے ملک میں غربت میں کمی اور دہشت گردی کے خاتمے کے وعدوں سے بہت متاثر ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وسیم اصغر سے پوچھا کہ وہ اس کے لئے کیا کرسکتے ہیں لیکن وسیم اصغر نے غریب ہونے کے باوجود بڑے فخر سے جواب دیا کہ آپ سے ملاقات کی خواہش پوری ہونے کے بعد اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔اس موقع پر وسیم اصغر نے وزیراعظم کو شمالی وزیرستان کی بحالی کے لئے اپنی جیب خرچ سے بچائے گئے روپے کا ایک لفافہ دیا۔میک اے وش فاؤنڈیشن ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے جو دنیا کے 55 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ لاعلاج بچوں کی خواہشات کی تکمیل کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور پاکستان اس ادارے کا Affiliate ممبر ہے۔ ادارے کا مشن ہے کہ کوئی بیمار بچہ کوئی خواہش لئے اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان میں اپنے قیام سے لے کر اب تک ہزاروں لاعلاج بچوں کی خواہشات کی تکمیل کرچکا ہے جن میں ایک دن کا فوجی بننا، پائلٹ بننا، پولیس مین بننا ، بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملنا، ایک دن کے لئے FPCCI کا صدر بننا اور عمرے کی سعادت جیسی منفرد خواہشات بھی شامل ہیں۔ ان میں کئی بچے آج ہمارے درمیان نہیں مگر ہمیں خوشی ہے کہ یہ بچے کوئی خواہش یا خواب لئے اس دنیا سے رخصت نہیں ہوئے اور ہم نے اُن کے دل میں چھپی خواہشات کی تکمیل کرکے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.