نوشہرہ کینٹ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خاص اسپیشل گارڈ اور زاتی محافط کہلانے والے جعلی مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،تین افغانی بھی شامل

جمعہ 11 جولائی 2014 18:39

نوشہرہ کینٹ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خاص اسپیشل گارڈ اور زاتی محافط ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) نوشہرہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک کے خاص اسپیشل گارڈ اور زاتی محافط کہلانے والے جعلی مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں تین افغانی بھی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 3کلاشنکوف ،1کالاکوف،امریکنM16-1رائفل،9MM1پستول 176کارتوس جبکہ 5فاضل چارجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اکوڑہ خٹک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ۔ملزمان کو اشارہ ملنے پر رعایت دیتے ہوئے دھشت گردی اور افغان ملزمان کی گرفتار پر کوئی قانونی دفعات درج نہ کرتے ہوئے تمام گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ سے بچا کر عدالت کے حکم پر جوڈشیل ریمارنڈ پر جیل پوٴبھیج دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے زیراستعمال سرف لینڈ کروزر بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق احساس اداروں کی معلومات پر ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل طاہر اقبال کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افرادبراستہ شیدخوڑ بھاری اسلحہ لیئے نقل و حرکت کرتے ہویئے دیکھے گئے ہیں۔ SHOتھانہ آکوڑہ خٹک نسیم خان کو شیدو خوڑ میں ناکہ بندی کرنے کو کہا ۔SHOآکوڑہ ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے کہ لینڈ کروزر نمبرAR013 اسلام آباد آتی دکھائی دی۔

جسکو روکا گیا جس میں مسلح افراد موجود تھے جنکو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے ایک اہم اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہے ملزمان نے پولیس پر شدید دباء ڈالا کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک کے زاتی محافظ اور اسپیشل گارڈ ہیں موبائل ملانے پر کوئی رابطہ نہ ہو ا تو پولیس نے ملزمان کے خلاف صرف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

افغان ملزمان کے خلاف کوئی قانونی چارہ چوئی نہ کرنے کا فیصلہ۔پولیس تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعید اللہ ولد عبدالباقی ساکن نڑی جہانگیرہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ سپیر چارجر32عد د کارتوس،1پستول9.mmبمعہ25کارتوس ،مومن ولد باز محمد سکنہ افغانستان حال جہانگیرہ سے 1کلاشنکوف بمعہ سپیر چارجر40عدد کارتوس ،کیمیا گل ولد ظاہر خان سکنہ افغانستان حال للمہ کیمپ سے 1کلاشنکوف بمعہ سپیر چارجر29عدد کارتوس ،عاصم نیازولد شفقت نیاز سکنہ شیدو پھاٹک ایک M16رائفل بمعہ20عدد کارتوس ،اسحاق ولد عزیز گل سکنہ کابل حال اکوڑہ کیمپ سے 1کالا کوف بمعہ سپیر چارجر30عدد کارتوس بر آمد کیے گئے۔

بابت اسلحہ معلومات کرنے پر ملزمان کوئی جواز پیش نا کر سکے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رب نواز خان نے SHOاکوڑہ کی کارکردگی کو سراہا۔